سینئر خاتون راہنماء نگہت جان کا انتقال جموں و کشمیر ماس موومنٹ اوور تحریک کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے‘ فریدہ بہن جی

بدھ 27 اگست 2014 15:48

سرینگر، اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) کل جماعتی حریت کانفرنس کی سینئر رہنماء اورجموں و کشمیر ماس موومنٹ کی سرپرست فریدہ بہن جی نے تنظیم اور تحریک آزادی کشمیر کی سینئر خاتون راہنماء نگہت جان کی اچانک وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تحریک اور تنظیم کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحومہ نے تحریک آزادی کشمیر کیلئے گرانقدری خدمات سرانجام دیں۔

عقوبت خانوں میں سزائیں برداشت کیں اور گھر بار چھوڑ کر اپنی زندگی تحریک آزادی کشمیر کیلئے وقف کی۔ انہوں نے نگہت جان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے اور ان کے ادھورے مشن کی تکمیل کیلئے کیلئے ہرممکن جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کشمیری خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نگہت جان نے جس قدر تحریک کی خدمت کی وہ ہمیشہ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تحریک آزادی کو منزل مقصود تک لے جانے میں اپنا کردار جاری رکھیں علاوہ ازیں کل جماعتی حریت کانفرنس گیلانی گروپ کا تعزیتی اجلاس حریت آفس میں کنوینر غلام محمد صفی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔

اجلاس میں جموں وکشمیر ماس موومنٹ کی ایک سرکردہ رکن اور تحریک آزادی کی سرگرم حریت پسند خاتون محترمہ نگہت عرفہ فلوری کی وفات پر گہرے رنج وغم اور دکھ کا اظہار کیا گیا ۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں حریت رہنماؤں نے کہا کہ مرحومہ کی تحریک آزادی کشمیر کیلئے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ اجلاس میں اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کی مغفرت اور ان کے اہل و عیال کو صبر و جمل عطافرمانے کی دعا کی گئی اجلاس میں محمد فاروق رحمانی ، عبدالمجید میر ، اشتیاق حمید ، محمد سلطان بٹ ، محترمہ شمیم شا ل ، پرویز احمد ، محمد حسین خطیب ، مشتاق محمود ، عدیل مشتاق وانی کے علاوہ باقی قائدین نے بھی شرکت کی

متعلقہ عنوان :