چلی :فٹبال میچ کے دوران تماشائیوں کا ہنگامہ ،متعدد افراد گرفتار

بدھ 27 اگست 2014 15:48

چلی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء ) چلی میں ایک فٹبال میچ میں شائقین اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرتے اتنے جذباتی ہوئے کہ غصے میں ا?پے سے ہی باہر ہو گئے۔ چلی کے سانتیا نیشنل سٹیڈیم میں فٹبال اے لیگ کے میچ میں شائقین ٹیموں کی حمایت میں بہت زیادہ جذباتی ہو گئے۔

(جاری ہے)

حریف ٹیموں کے مداحوں کے درمیان اس جھگڑے میں اور بھی شدت ا?گئی۔ جھڑپ روکنے کے لیے پولیس نے مداخلت کی تو بدحواس تماشائیوں نے پولیس کو بھی نہیں چھوڑا۔ دنگا فساد کرنیوالے متعدد افراد کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔ تاہم سانتیاگو کے سپرنٹنڈنٹ نے معاملہ جلد حل کروانے کی کوشش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :