یوتھ اولمپکس گیمز ،8 سو میٹر دوڑ میں امریکہ کے مائلز مارشل کی برتری

بدھ 27 اگست 2014 15:48

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) چین میں جاری نوجوان ایتھلیٹس کے اولمپکس گیمز میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ نویں روز کھلاڑیوں نے ایتھلیٹکس میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ یوتھ اولمپک میں مینز 800 میٹر فائنل ریس میں امریکہ کے مائلز مارشل نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

خواتین کے جیولین ایونٹ میں بیلا روس کی ہانا ٹراسیک نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

ویمنز 2000 میٹر سٹیپ لی چیز میں کینیا کی روز فلائن نے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ ایتھوپیا کی ایتھلیٹ زیوڈنش مامو نیسلور میڈل جیتا۔ مردوں کی 400 میٹر ہرڈلز ریس میں چین کے زو زیہانگ فاتح رہے۔ خواتین کی ٹرپل جمپ مقابلوں میں فرانس کی یانس ڈیوڈ نے بازی اپنے نام کی۔ ویمنز 1500 میٹرریس ایونٹ ایتھوپیا کی کوکب ٹیسفائی کے نام رہا۔

متعلقہ عنوان :