سپینش سائیکل ریس ،جان ڈیگن کولب نے چوتھا مرحلہ جیت لیا

بدھ 27 اگست 2014 15:48

سپین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) جرمن سائیکلسٹ جان ڈیگن کولب نے سپینش سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ جیت لیا۔ سپین میں جاری سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ 164 اعشاریہ 7 کلومیٹر پر مشتمل تھا۔ جرمن سائیکلسٹ جان ڈیگن کولب نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

جان ڈیگن کولب مقررہ فاصلہ 4 گھنٹے 2 منٹ 55 سیکنڈز میں طے کر کے سرفہرست رہے۔ میزبان ملک کے ویسنٹ ریانس کی دوسری پوزیشن رہی۔ آسٹریلیا کے مائیکل میتھیوز نے تیسرے نمبر پر فنش لائن کراس کی۔ ریس میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ پوائنٹس کی بنیاد پر آسٹریلوی مائیکل میتھیوز کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔