پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرنے والوں پر کریک ڈاؤن نہیں کیا گیا اور نہ ہی کرینگے ،سعد رفیق

بدھ 27 اگست 2014 15:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جمہوریت اور مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرنے والوں پر کریک ڈاؤن نہیں کیا گیا اور نہ ہی کرینگے ،احتجاجی مظاہرین انا کی ضد سے باہر نکل آئیں ،طاہر القادری سے کہا ہے کہ جرم سے پہلے سزا کا تعین کیا گیا تو پھر ملک میں کچھ نہیں بچے گا ، جمہوریت کو کسی صورت ڈی ریل نہیں ہونے دیا جائے گا ، پی ٹی آئی سے چھ مرتبہ جبکہ عوامی تحریک سے سات دفعہ مذاکرات کا دور ہواہے، قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی زاہد حامد کی تحاریک پر بحث کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ا حتجاج کرنا مظاہرین کا حق ہے حکومت اپنی رٹ کو قائم رکھے گی صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ طاہر القادری سے کہا ہے کہ جن لوگوں نے جرم نہیں کیا انہیں ایف آئی آر میں کیسے نامزد کریں ملک میں اصلاحات کے حوالے سے اگر ان کے پاس کوئی پیکج ہے تو ہمیں بتایا جائے ہم اسے ملک میں نافذ کرینگے اور قانونی شکل دینگے ۔

(جاری ہے)

حکومت نے جس قدر لچک کا مظاہرہ کیا وہ آج تک کسی حکومت نے نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے کہا ہے کہ وزیراعظم کے استعفے کی ضد چھوڑ دیں عمران خان وزیراعظم کو او ایس ڈی بنانے کا کہہ رہے ہیں جس کی آئین میں گنجائش نہیں ہے

متعلقہ عنوان :