چین :بس اور ٹرک کی ٹکر ،پندرہ افراد ہلاک، اڑتالیس زخمی

بدھ 27 اگست 2014 13:36

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) شمال مغربی چین میں بس اور ٹرک میں تصادم سے پندرہ افراد ہلاک ہوگئے۔ چینی صوبہ گانسو میں بس اکسٹھ مسافروں کو لے کر سڑک پر رواں تھی کہ مخالف سمت سے آنے والے ٹرک کی ٹکر سے بے قابو ہوگئی۔

(جاری ہے)

حادثے میں پندرہ افراد ہلاک جبکہ اڑتالیس زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں چھ کی حالت تشویشناک ہے۔ مرنے والوں میں تیرہ مسافر اور دو ٹرک پر سوار افراد شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ واقعے کی تفتیش جاری ہے

متعلقہ عنوان :