کراچی ، رینجرز کی چھاپہ مار کاروائیاں ، جرائم میں ملوث 7 ملزمان گرفتار

بدھ 27 اگست 2014 12:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے چھاپہ مار کاروائیاں کرتے ہوئے بھتہ خور اور دیگر جرائم میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے چھاپہ مار کاروائیاں کرتے ہوئے 7 مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

کاروائیاں محمد نگر،لیاقت آباد ایف سی ایریا،کالا پل کے قریب اور لیاری کے علاقوں میں کی گئیں۔کاروائیوں کے دوران گرفتار کئے جانے والے بھتہ خور کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے،جبکہ پکڑے جانے والے ملزمان دیگر جرائم میں بھی ملوث تھے،جن سے اسلحہ بھی ملا ہے۔ملزمان سے مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :