وزیراعظم نواز شریف کل تر کی جا ئیں گے

بدھ 27 اگست 2014 12:35

وزیراعظم نواز شریف کل تر کی جا ئیں گے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نامزد ترک صدر رجب طیب اردگان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئےکل جمعرات کو انقرہ روانہ ہوں گے۔ انہیں تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق نامزد ترک صدر رجب طیب اردگان کل جمعرات کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ انہوں نے بھاری اکثریت سے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف وہ پہلے عالمی راہنماء ہیں جنہوں نے طیب اردگان کی کامیابی پر انہیں سب سے پہلے مبارکباد دی تھی۔

وزیراعطم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعظم تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے نہ گئے تو پھر ان کی جگہ صدر مملکت ممنون حسین جائیں گے، یاد رہے کہ وزیر اعظم پچھلے چند دنوں سے ترکی جانے کی ارادہ کر رہے تھے، لیکن ملکی حالات کی وجہ سے وہ بار بار اپنا ارادہ تبدیل کرتے رہے، ذرائع کے مطابق اب حتمی طور پر ترکی جانے کا فیصلہ کر لیا ہے. یاد رہے کہ وزیر اعلٰی شہباز شریف پہلے ہی بیرون ملک ہیں، اور چین میں موجود ہیں.

متعلقہ عنوان :