دو پارٹیوں نے ملک کو یرغمال بنا کر جمہوریت کو نازک موڑ پر کھڑا کردیا ،پشتونخوا میپ

منگل 26 اگست 2014 23:17

پشین(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست 2014ء ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ دو پارٹیوں نے ملک کو یرغمال بنا کر جمہوریت کو نازک موڑ پر کھڑا کردیا ہے پاکستان کی تباہی کی خواہاں قوتیں ملک میں دہشت گردی کی خواہاں ہے ان کے عزائم ناکام بنا دیں گے پشتونخوامیپ نے ہمیشہ جمہوریت کی بحالی پارلیمنٹ کی بالادستی آئین کی پاسداری اور عدلیہ کی آزادی کیلئے قربانیاں دیں ہیں پارلیمنٹ آئین ، قانون کی بالادستی کے حق میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان نکالی گئی جس کی صدارت صوبائی صدر محمد عثمان خان کاکڑ نے کی ریلی بازار سے ہوتے ہوئے باچاخان چوک پر اختتام پذیر ہوئی اور جلسہ کی شکل اختیار کرگیا اس موقع پر صوبائی صدر محمد عثمان خان کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دنوں سے دو پارٹیوں نے پورے ملک کو یرغمال بنارکھا ہے پاکستان کی جمہوریت نازک موڑ پر لاکھڑا کردیاہے۔

(جاری ہے)

عمران خان ڈاکٹر طاہر القادری کسی کی ایماء پر اشارے پر پاکستان کو مستحکم نہیں دیکھنا چاہتے ان دو پارٹیوں نے پورے ملک کو جام کرکے رکھا ہے سمجھ میں نہیں آتا کہ ہمارے لئے قانون مگر جو قانون کو نہیں مانتے ان کیلئے کوئی قانون نہیں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بحالی پارلیمنٹ کی بالادستی آئین کی پاسداری ، عدلیہ کی آزادی کیلئے قربانیاں دی ہیں جو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہماری پارتی کے رہبر خان عبدالصمد خان اچکزئی نے پاکستان کی سلامتی جمہوریت کی بالادستی کی خاطر کئی بار جیلیں کاٹی ہیں پارلیمنٹ جمہوریت آئین قانون کی پاسداری ہر حال میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کرے گی ہم پاکستان کی بربادی نہیں چاہتے ایک سروے کے مطابق 2013کے الیکشن صاف و شفاف انداز میں ہوئے ہیں جو اس سے پہلے نہیں ہوئے امراء اور بیورو کریسی کی ایما پر عمران خان ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ وفاق نے جو راستہ اختیار کیا ہو وہ عوام کے مفاد میں ہے یہ دو قوتیں پاکستان میں دہشتگردی پھیلانا چاہتے ہیں مگر ہم ایسے نہیں ہونے دیں گے۔

اس موقع پر صوبائی اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر اطلاعات عبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ ہماری پارٹی نے تاریخ رقم کی ہے ہم نے ہمیشہ آئین ، پارلیمنٹ کی بالادستی چاہی ہے اور ا س کیلئے قربانیاں بھی دی ہیں جب ہماری پارٹی نے آئین ،قوموں کی برابری پارلیمنٹ کی بالادستی ، قانون کی حکمرانی آزاد عدلیہ کی جب بھی بات کی تو پس پردہ قوتوں نے ہم پر کفر کے فتویٰ دےئے مگر ہم نے پھر بھی پاکستان کے استحکام اور بالادستی کی راہ اسی طرح اختیار کی جیسے اب کررہے ہیں کچھ پارٹیوں کے کہنے پر کیسے غیر جمہوری عمل کا حصہ بنیں اگر ایسا ہوتا تو ہر کوئی آئین توڑتا اور بنا تا۔

اب جب پاکستان خوشحالی ، ترقی اور امن کی پر گامزن ہونے جارہا ہے تو ہمارے لئے رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔ پاکستان کی تمام پارٹیں جس کے ساتھ عوام کی نمائندگی ہے وہ پاکستان کو مستحکم دیکھنا چاہتی ہے جبکہ دوسری پس پردہ قوتیں پاکستان کو غیر جمہوری عمل کی طرف دھکیل رہے ہیں اگر پاکستان کی سلامتی اور جمہوریت کیلئے ہم سے اور بھی قربانیں لی جائیں تو ہم تیار ہیں اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی پہلے کی طرح اب بھی ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی پاکستان بحرانوں سے نکل رہا ہے مگر کچھ عناصر جو کہ عمران خان اور طاہر القادری کی شکل میں موجود ہیں وہ یہ نہیں چاہتے کہ یہاں پر امن وامان ، پانی، بجلی ، تعلیم، صحت کی سہولتیں میسر ہوں کیونکہ یہ فساد پھیلانے چاہتے ہیں اور کو مستحکم اور خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں دیکھنا چاہتے ہم ایسے اقدام کو کسی صورت نہیں مانیں گے جوکہ ڈنڈے ، بندوق ، ناچ گانے کی صورت میں ہم پر لاگو کیا جائے جو آئین اور قانون کے خلاف ہو اگر مذاکرات ہوجائیں تو بھی آئین کے دائرے میں ہوں پشتونخوا ملی عوام پارٹی شہداء کی جماعت ہے ہماری لیڈر شپ کے متعلق جو غیر مہذب الفاظ استعمال کئے گئے ہم اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں ۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد خان اچکزئی نے کہا کہ ایک مداری اور دوسرے کھلاڑی نے اسلام آباد میں بیٹھ کر کیا تماشا بنا رکھا ہے کہ وزیر اعظم مستعفی اور صوبائی اسمبلیاں تحلیل کی جائیں یہ کیسے اپنے آپ کو عوام کا لیڈر سمجھتے ہیں جن کو یہ بھی پتہ نہیں کہ پاکستان کے آئین میں کوئی جمہوری طور پر منتخب وزیراعظم سے کس صورت استعفیٰ مانگ سکتا ہے۔

اگر پاکستان میں کسی کے کہنے پر آئین نہ مانا جائے ، پارلیمنٹ کی بالادستی ، قانون کی پاسداری نہ مانی جائے اور جو یہ چاہتے ہیں کہ غیر جمہوری نظام آئے اور عوام پر مسلط کیا جائے تو چار کروڑ پشتون اپنا فیصلہ خود کرسکتی ہے۔ پاکستان کے ساتھ کوئی مذاق نہ کرے ایسا نہیں ہوسکتا کہ پشتون بلوچ ، سرائیکی پنجابی اور سندھیوں کی قربانیوں کو نظر انداز کرکے دو افراد کے کہنے پر غیر جمہوری عمل ہو یہ بالکل نہیں ہوسکتا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات حاجی سردار غلام مصطفی خان ترین نے کہا کہ میں عمران خان کے اس سوال کا جواب دینا چاہتا ہوں جس میں انہوں نے کہا کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے جمہوریت کیلئے قربانیاں نہیں دیں اور ان کی پارٹی میں شہداء نہیں کہ ہماری پارٹی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے جو شہداء دےئے ہیں شاید آپ کے عمل میں نہ ہو ہماری پارٹی میں آمریت کے دور میں جو ظلم ہوا وہ کسی دوسری پارٹی پر نہیں ہوا ہمارے قائد خان عبدالصمد خان اچکزئی شہید نے جمہوریت کی بحالی کی خاطر کئی بار جیلیں کاٹیں اور جمہوریت کیلئے جان کی قربانی بھی دی۔

یہ پس پردہ غیر جمہوری قوتیں اچھی طرح جان لیں کہ پاکستان میں موجودہ حالات میں جو غیر جمہوری عمل ہوا اس کی ذمہ داری ان ہی قوتوں پر ہوگی ناچ گانے ، ڈانسوں سے آزادی یا انقلاب نہیں آتا۔ یہ ڈرامہ اور تماشا اب بند ہونا چاہئے۔ رکن صوبائی اسمبلی سید لیاقت آغا نے کہا کہ گیارہ پارٹیاں ایک طرف جبکہ دوسری چند پارٹیاں جن کے ساتھ عوام کا کوئی مینڈیٹ نہیں ہے وہ ہم پر اپنی بات جو قانون کے اور آئین کے خلاف ہے مسلط کرنا چاہتی ہے جس کی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی شدید مذمت کرتی ہے۔

پشتونخوا میپ ہی وہ واحد پارٹی ہے جس نے ہر دور میں قربانیں دیں ہیں اور استحکام پاکستان کیلئے قربانیاں دیتی رہے گی ۔ پشتونخوا میپ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد عیسیٰ روشان نے کہا ہے پاکستان میں موجودہ ڈرامہ رچانے والی دو پارٹیوں نے پاکستان کو نازک موڑ پر لا کھڑا کردیا ہے ان کے پیچھے اسٹبلشمنٹ کا ہاتھ آمر اور بیورو کریسی کی ایما ء پر یہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی عوامی پارٹی ہے جو کہ پاکستان کے بننے ، جمہوریت کو استحکام، پارلیمنٹ کی بالادستی ، قانون کی حکمرانی، آزاد عدلیہ ، آزاد میڈیا کیلئے ہمیشہ بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ اس موقع پر پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن عبدالحق ابدال اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :