پاک افغان سر حدی علاقہ میں988ایکڑ زمین پر زیر کاشت افیون کی فصل تلف

منگل 26 اگست 2014 23:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست 2014ء) فرنٹیئرکوربلوچستان نے پاک افغان سر حدی علاقہ مسلم باغ کے نواحی علاقے مرغہ فقیر زئی میں988ایکڑ زمین پر زیر کاشت افیون کی فصل کو تلف کر دیا۔افیون کی فصل کو تلف کرنے میں 200سے زائدافراد پر مشتمل مقامی آبادی اور 200ایف سی اہلکاروں نے حصہ لیاتفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان نے مقامی آبادی کے تعاون سے پاک افغان سر حدی علاقہ مسلم باغ کے نواحی علاقے مر غہ فقیر زئی میں988ایکڑزمین پر زیر کاشت افیون کی فصل کو تلف کر دیا ۔

افیون کی فصل کو تلف کرنے میں 200سے زائد افراد پر مشتمل مقامی آبادی اور 200ایف سی اہلکاروں نے حصہ لیا۔جبکہ کاشت کو تلف کرنے کے عمل میں 30سے35ٹریکٹرز بھی استعمال کئے گئے مذکورہ علاقے میں 03دن پہلے60سے70 سرحدپاردہشت گر دو ں اورافیون اسمگلرو ں نے پاکستانی حدود میں دراندازی کرنے کی کوشش کی تھی جسے ایف سی کی بر وقت اور جوابی کارروائی نے ناکام بناتے ہوئے دہشت گردوں کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا تھا تاہم دونوں جانب شدید فائرنگ کے تبادلے میں فرنٹیئر کور بلو چستان کے ایک اہلکار نے جام شہادت نو ش کیاجبکہ متعدد دہشت گرد اور افیون اسمگلر ہلاک ہوئے تھے واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی فرنٹیئرکوربلوچستان اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ کارروائیوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں قلعہ عبداللہ ، دکی اورژوب کے گر دونواح میں ہزاروں ایکڑ زمین پرزیر کاشت افیون کی فصل کو تلف کیاتھا اور آئندہ بھی ایف سی بلوچستان ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے افیون کی کاشت کرنے والوں کیخلاف کارروائی جاری رکھی گی آئی جی ایف سی میجرجنرل محمدا عجاز شاہدنے ایف سی کے جوانوں کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فرنٹیئر کور صوبے میں بد امنی پھیلانے والے شرپسندوں،ا ،منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افرادکیخلاف بلاتفریق کارروائی جاری رکھے گی تاکہ صوبے کومنشیات کی لعنت اور دہشت گردوں سے چُھٹکارا دلا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ایف سی کا ہر سپاہی اپنی پاک سرزمین کی سرحدوں کی حفاظت کی خاطر جان قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کرے گا۔