عدالتوں میں زیر سماعت کیسزکے حتمی دلائل پورے ہونے کے باوجود فیصلہ نہ سنانے کی شکایات کا سیشن جج طارق افتخار کا نوٹس ، فوری فیصلہ سنانے کے احکامات

منگل 26 اگست 2014 23:09

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست 2014ء) عدالتوں میں زیر سماعت کیسزکے حتمی دلائل پورے ہونے کے باوجود فیصلہ نہ سنانے کی شکایات کا سیشن جج طارق افتخار نے نوٹس لیتے ہوئے فوری فیصلہ سنانے کے احکامات جاری کر دےئے ۔

(جاری ہے)

سیشن جج نے قرار دیا کہ حتمی بحث پوری ہونے کے باوجود فیصلہ نہ سنانا فراہمی انصاف کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے، اعلیٰ عدلیہ بھی ایسے اقدامات کو کبھی نہیں سراہتی ۔

اس حوالے سے تمام ایڈیشنل سیشن ججوں کو مطلع کر نے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اوقات میں مقدمات کی فہرستیں اور فائلیں بھی خود چیک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی سیشن جج کی جانب سے اسی طرز کا نوٹس تما جوڈیشل افسران کو بھجوایا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :