ایل ٹی سی نے سینئر شہریوں کیلئے فری ٹرانسپورٹ کارڈ کے حصول کیلئے عمر کی حد65سال سے کم کر کے 60سال کر دی

منگل 26 اگست 2014 23:09

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست 2014ء) لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی ایل ٹی سی نے سنئیر شہریوں کے لیے فری ٹرانسپورٹ کارڈ کے حصول کے لیے عمر کی حد65سال سے کم کر کے 60سال کر دی گئی ہے۔ ایل ٹی سی نے شہر بھر میں مزید277نئی ڈیزل بسیں چلانے کا بھی اعلان کر دیا۔ یہ بات چیئرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی خواجہ احمد حسان نے ایل ٹی سی کے 45 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب شوکت علی، ڈی سی او لاہور ڈاکٹر محمد عثمان، سی ٹی او لاہور طیب حفیظ چیمہ، سی ای او ایل ٹی سی خواجہ حیدر لطیف اور اعلی افسران نے شرکت کی۔ خواجہ احمد حسان نے کہا کہ ای ٹکیکٹنگ کے نظام کے مختلف پہلووں کا بغور جائزہ لیا جائے تاکہ اس پر جلد سے جلد سے عمل درآمد کیا جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ سنئیر شہریوں کو اب تک 18ہزار فری ٹرانسپورٹ کارڈ کا اجراء کیا جا چکا ہے اور معذور شہریوں کو 3ہزارفری ٹرانسپورٹ کارڈز جاری کیے جا چکے ہیں۔