میاں محمو دالر شید پنجاب اسمبلی اراکین کے استعفے سپیکر پنجاب اسمبلی کو آج جمع کروائیں گے

منگل 26 اگست 2014 22:53

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست 2014ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید پنجاب اسمبلی اراکین کے استعفے سپیکر پنجاب اسمبلی کو آج(بدھ) جمع کروائیں گے میاں محمود الر شید نے منگل کے روز اپنے پبلک سیکرٹر یٹ میں میڈیا اور پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحر یک انصاف نے موجودہ دھاندلی زدہ حکو مت کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ان اسمبلیوں سے بھی الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور قومی اسمبلی میں تحر یک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفے جمع ہوچکے ہیں اور اب میں عمران خان کی ہدایت کے مطابق اسلام آباد سے لاہور آیا ہوں اور آج اپنے دیگر اراکین اسمبلی کے ہمراہ سپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کر کے ان کو اپنے استعفے پیش کر ونگا اور پنجاب حکو مت کی بیڈ گورننس پر وائٹ پیپر بھی جا ری کیا جا ئیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جوڈیشنل کمیشن کی رپورٹ ‘مشتر کہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کے بعد سیشن کورٹ کے فیصلہ او ر لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست کے مستر دہونے کے بعد سانحہ ماڈل ٹاؤن کی متقولوں کی ایف آئی آرفوری طور پر وزیر اعظم اور وزیر اعلی سمیت وفاقی ورزء اور پو لیس افسران کیخلاف درج کی جائے اور اسکے ساتھ ہی وزیر اعظم ‘وزیر اعلی پنجاب فوری طور پر اپنے عہدوں سے مستعفی ہو کر خود کو قانون کے حوالے کر دیں اور درخواست میں نامزد وزراء اور پو لیس افسران بھی اپنے عہدے چھوڑ کرخود کو انصاف کے کٹہرے میں پیش کر دیں کیونکہ اب انکے پاس عہد ے رکھنے کا کوئی آئین ‘قانونی اور اخلاقی جواز باقی نہیں رہا ۔