گلو بٹ کی نظر بندی کیخلاف دائر درخواست کی سماعت 30اگست تک ملتوی

منگل 26 اگست 2014 22:51

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست 2014ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے گلو بٹ کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت تیس اگست تک ملتوی کر دی۔پولیس نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے روبروگلو بٹ کوسخت سکیورٹی میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

گلو بٹ کے وکیل نے موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت کی طرف سے ضمانت ہونے کے باوجود اسے رہا نہیں کیا جا رہا جو کہ انصاف کے تقاضوں اور ملزم کے قانونی حقوق کے خلاف ہے۔

سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ گلو بٹ کی جان کے خدشے اور نقص امن کے پیش نظر گلو بٹ کو نظر بند کیا گیا ہے۔تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ گلو بٹ کی نظر بندی کو ختم نہ کیا جائے بلکہ اسے جیل بھجوانے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے کیس کی سماعت تیس اگست تک ملتوی کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو گلو بٹ کے خلاف درج مقدمے کا مکمل چالان پیش کرنے کی ہدائت کر دی۔

متعلقہ عنوان :