Live Updates

جب تک نوازشریف استعفیٰ نہیں دیں گے دھرناجاری رہے گا،عمران خان

منگل 26 اگست 2014 22:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک بار پھر اپنے موقف کو دوہرایا ہے کہ جب تک نوازشریف استعفیٰ نہیں دیں گے ان کادھرناجاری رہے گا،عدالت عظمیٰ دارالحکومت سمیت مختلف راستوں پررکھے گئے کنٹینرزکے معاملے کانوٹس لے ،افضل خان کے انکشافات کے بعدمئی 2013ء کے انتخابات کی دھاندلی ثابت ہوچکی ہے ،جس پرسپریم کورٹ کوازخودنوٹس لیناچاہئے ،نئے پاکستان میں ٹیچرزاورپولیس کی تنخواہیں بڑھائی جائیں گی اورقانون کی نظرمیں سب برابرہوں گے ۔

سانحہ ماڈل ٹاوٴن کی ایف آئی آرشہبازشریف کے خلاف کٹے گی اوروہ جیل جائیں گے ،شہبازشریف کانام ای سی ایل میں ڈالناچاہئے تھامگروہ چین کس طرح پہنچ گئے ہیں ،نوازشریف کی موجودگی میں انتخابی دھاندلیوں کی شفاف تحقیقات ناممکن ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے منگل کی شام ڈی چوک میں آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے مطالبات جائزاورآئینی ہیں ،احتجاج ہماراجمہوری حق ہے ،جس سے کوئی محروم نہیں کرسکتااورشروع دن سے جووعدہ کیاتھااس پرقائم ہیں جہاں آئین وقانون کی کسی قسم کی کوئی خلاف ورزی تحریک انصاف کی طرف سے نہیں کی گئی البتہ حکومت کی طرف سے اس کے باوجوداگرطاقت کااستعمال کیاگیاتواس کی ذمہ دارحکومت خودہوگی ۔

انہوں نے الزام عائدکیاکہ پیرکی رات حکومت کی طرف سے تحریک انصاف اورعوامی تحریک کے مظاہرین پرطاقت کے استعمال کافیصلہ کرلیاگیاتھا،مگرحکومت کے آنسوگیس کے شیل پانی پڑنے کی وجہ سے خراب ہوگئے تھے جس کے باعث وہ کوئی ایکشن نہیں لے سکے ،مگراب بھی حکومت کی طرف سے اس طرح کے اقدامات کی توقع ہے ،لیکن ایسے اقدامات کی براہ راست ذمہ داری حکومت پرعائدہوگی ۔

عمران خان نے الزام عائدکیاکہ سترفیصداراکین اسمبلی ٹیکس نہیں دیتے اورملک میں ظلم کانظام ہے ،نوازشریف اقتدارکے ذریعے اپنے اوراپنے بچوں کاروبارکوبڑھارہے ہیں ،اگراقتدارچلاجائے توان کے کاروبارکاتحفظ ختم ہوجائے گا،جس کے باعث وہ انصاف کرنے سے کتراتے ہیں ۔ان کاکہناتھاکہ مئی 2013ء کے انتخابات میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخارمحمدچوہدری نے براہ راست الیکشن کمیشن کوکنٹرول کرکے بھاری دھاندلی کروائی اورنگران حکومت کی اہم شخصیات کوبھی اپنے ساتھ ملایاگیاتھا،انتخابات سے قبل اردوبازارلاہورسے لاکھوں بیلٹ پیپرزچھپوائے گئے جن کے بارے میں افضل خان بھی انکشاف کرچکے ہیں جبکہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی کابیان بہت معنی خیزہے جس میں کہاگیاہے کہ ہرحلقے میں ساٹھ سے سترہزارووٹ جعلی پڑے ہیں ۔

ان کاکہناتھاکہ وزیرداخلہ نے سابق چیئرمین نادراطارق ملک کوووٹوں کی تصدیق کے عمل کی سزادیتے ہوئے برطرف کیااورحکومت کی طرف سے ان کے اوران کے خاندان کوحراسان کرکے مجبورکیاگیاکہ وہ چیئرمین نادراکاعہدہ چھوڑدیں اوراس سے متعلق اسلام آبادہائیکورٹ کافیصلہ سب سے بڑاثبوت ہے جس میں وہ سب حقائق بیان کئے گئے ہیں کہ چیئرمین نادراکوکس طرح برطرف ہونے پرمجبورکیاگیا۔

عمران خان نے مزیدکہاکہ افضل خان کے بعداب بہت سے اوراہم انکشافات ہونے ہین جس سے پتہ چل جائے گاکہ عام انتخابات میں کس قدردھاندلی ہوئی ۔تحریک انصاف نے دھاندلی کے اہم کرداروں اوردھاندلی کے طریقہ کاربارے بھی بتادیاجبکہ اس سے قبل چودہ ماہ تک تحریک انصاف نے ہرآئینی وقانونی راستہ اختیارکیامگرکہیں سے اس لئے انصاف نہیں ملاکہ سب بکے ہوئے ہیں اس کے بعدہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ باقی نہیں تھا۔

عمران خان نے سانحہ ماڈل ٹاوٴن پرشہبازشریف اورپنجاب حکومت کوذمہ دارقراردیتے ہوئے کہاکہ جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات سے ثابت ہوچکاہے کہ پنجاب حکومت نے نہتے لوگوں کوگولیاں ماروائیں جن میں سے چودہ لوگ شہیدہوئے اور87افرادکواس واقعہ میں گولیوں سے چھلنی کیاگیا،انکاکہناتھاکہ واقعہ کی شہبازشریف کے خلاف ایف آئی آردرج ہوگی اورشہبازشریف کوجیل جاناہوگا،مگرانہیں پتہ چلاہ کہ آج شہبازشریف چین کے دورے پرچلے گئے ہیں جوبہت حیران کن ہے ،شہبازشریف اس وقت ایک ملزم ہیں جن کانام ای سی ایل میں ڈالناچاہئے تھامگروہ بیرون ملک دوروں پرگھوم رہے ہیں ۔

سانحہ ماڈل ٹاوٴنکے بعدشہبازشریف کے پاس وزیراعلیٰ کی سیٹ پربراجمان رہنے کاکوئی اخلاقی جوازباقی نہیں تھامگرانصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کیلئے وہ اپنی سیٹ پربیٹھے رہے اوراب دھاندلی کی راہ میں رکاوٹ بننے کیلئے نوازشریف مستعفی ہونے پرتیارنہیں مگرتحریک انصاف اپنادھرناجاری رکھے گی ۔عمران کاکہناتھاکہ افضل خان کودھمکیاں مل رہی ہیں سپریم کورٹ اس معاملے کانوٹس لے اورانہیں تحفظ فراہم کرے ۔انہوں نے اسلام آبادکے تعلیمی اداروں کے بندہونے کی ذمہ داری بھی حکومت پرعائدکرتے ہوئے قراردیاہے کہ کنٹینرزرکھنے کی وجہ سے نظام زندگی بندہواہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات