سرکاری وغیر سرکاری دفاترمیں کام کرنیوالی خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف قانون خواتین کی ورک پلیس پر حراسمنٹ پنجاب بھر میں نافذ

منگل 26 اگست 2014 22:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست 2014ء) صوبائی حکومت نے سرکاری وغیر سرکاری دفاترمیں کام کرنی والی خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف قانون (خواتین کی ورک پلیس پر حراسمنٹ )کو فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں نافذ کردیا ،صوبہ بھر کے تمام متعلقہ سی پی او ،ڈی پی او خلاف ورزی پر قانونی معاونت کریں پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق Protection against harassment of women at workplaceکے قانون کو پورے پنجاب میں نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی ،صوبائی ،کارپوریٹ ،خود مختار ،نیم خود مختار،تعلیمی ادارے ،میڈیکل کے ادارے ،ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پرائیویٹ کمرشل اور انڈسڑیل ادارے بھی اپنے ہاں کام کرنے والی عورتوں کی موثر حفاظت اور حراسمنٹ فری ماحول مہیا کرنے کے پابند ہونگے صوبائی گورنمنٹ نے تمام صوبے کے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ اداروں کی معاونت سے قانون کی عمل داری کو یقینی بنانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں کسی بھی شکایت ملنے کی صورت میں فوری برائے قانونی کاروائی مجاز اتھارٹی کو بھجوایا جائے تاکہ خوف و حراس کے ماحول کے بغیر تمام مائیں ،بہنیں،بیٹیاں اپنی ذمہ داریوں کو باطریق احسن سر انجام دے سکیں ۔

متعلقہ عنوان :