وزارت کیڈ کا دھرنوں کی وجہ سے مزید متوقع چھٹیوں میں اساتذہ کوحاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کرنے کافیصلہ

منگل 26 اگست 2014 22:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست 2014ء)وزارت کیڈنے اسلام آبادمیں انقلاب اورآزادی مارچ کے دھرنوں کی وجہ سے مزید متوقع چھٹیوں میں اساتذہ کوحاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کرنے کافیصلہ کرلیاہے جبکہ طلباء کی حاضری کومرحلہ وارترتیب دیاجائیگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارت کیڈنے پاکستان عوامی تحریک اورتحریک انصاف کے دھرنوں کی وجہ سے متوقع مزیدچھٹیوں میں اساتذہ کوحاضری یقینی بنانے کیلئے ایک نوٹیفکیشن جاری کرنے کاامکان ہے جس میں طلباء کی حاضری مرحلہ وارترتیب دی جائے گی ۔پہلے مرحلے میں اساتذہ اس کے بعدطلباء پہلی سے آٹھویں جماعت تک اورتیسرے مرحلے میں آٹھویں سے بارھویں جماعت تک طلباء کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جار کریگی۔