اسحاق ڈار کو عبوری وزیراعظم بنایا جائے گا، شیخ رشید کی پیشنگوئی

منگل 26 اگست 2014 22:08

اسحاق ڈار کو عبوری وزیراعظم بنایا جائے گا، شیخ رشید کی پیشنگوئی

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اگست۔2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سیاسی نجومی شيخ رشيد نے پیشگوئی کی ہے کہ وزیر اعظم نواز شريف جا رہے ہيں۔ اسحاق ڈار کو عبوری وزيراعظم بنايا جائے گا، انٹراکورٹ اپيليں بھی اب نہيں بچاسکتيں۔

(جاری ہے)

عوامی مسلم ليگ کے سربراہ شيخ رشيد نے نجی ٹی وی کو انٹرويو ميں بتايا کہ آئندہ ايک دو دن ميں اہم اطلاعات آنے والی ہیں،قربانی سے پہلی قربانی بھی ہو گی۔ سیاسی نجومی کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراء کی انٹراکورٹ اپيليں بھی اب کسی کام نہيں آئيں گی۔عوامی مسلم ليگ کے سربراہ کا استعفے کے سوال پر کہنا تھا کہ عمران خان کے استعفے کے فوری بعد وہ بھی اسمبلی سے استعفی دیں گے۔