میرے شوہر کو میرے شوبز میں رہنے سے کوئی مسئلہ نہیں‘ رانی مکھرجی

پیر 25 اگست 2014 23:18

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء) بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے کہا ہے کہ میرے شوہر آدیتیہ چوپڑا کو میرے فلموں میں کام کرنے سے کوئی مسئلہ نہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شادی کا پہلا سال ہنی مون منانے کا وقت ہے تاہم میرا ہنی مون فلم ”مردانی“ کی پروموشن سے شروع ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ہر حوالے سے ایک تعاون کرنے والا شوہر ملا ہے انہوں نے کہا کہ جب تک میں فیصلہ نہ کروں آدیتیہ مجھے شوبز چھوڑنے کیلئے مجبور نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں شوبز نہیں چھوڑ سکتی تاہم ایسا ہوسکتا ہے کہ کچھ عرصے کیلئے میں بریک لے لوں۔

متعلقہ عنوان :