Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور پی ٹی آئی کے اسلام آباد سے ممبر اسمبلی اسد عمر سے شدید ناراض ہی،جڑواں شہروں سے عوام کی بڑی تعداد میں شرکت نہ کرنے پر بھی برہمی کا اظہار

پیر 25 اگست 2014 19:26

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور پی ٹی آئی کے اسلام آباد سے ممبر اسمبلی اسد عمر سے شدید ناراض ہیں ۔ جبکہ جڑواں شہروں سے عوام کی بڑی تعداد میں شرکت نہ کرنے پر بھی برہمی کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے ذمہ دار ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ عمران خان شیخ رشید احمد اور اسد عمر سے شدید ناراض ہیں اور دونوں ممبران اسمبلی سے بار بار مجبور رہے ہیں کہ دونوں نشستیں ہم نے الیکشن میں واضح مارجن سے ووٹوں سے جیتی ہیں پھر عوام دھرنوں میں شرکت کیوں نہیں کررہے ہیں انہوں نے دونوں ممبران اسمبلی پر زور دیا کہ وہ عوام کی دھرنے میں شرکت کو یقینی بنائیں جبکہ اسد عمر سے وضاحت طلب کی گئی ہے کہ وہ دارالحکومت اسلام آباد سے عوام کی عدم دلچسپی سے متعلق جواب تحریری طور پر دیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات