سانحہ ماڈل ٹاؤن، رپورٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو ذمہ دار قرار نہیں دیا گیا

پیر 25 اگست 2014 17:12

سانحہ ماڈل ٹاؤن، رپورٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو ذمہ دار قرار نہیں دیا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 2اگست 2014ء) سانحہ ماڈل ٹاؤن کے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ میں حساس اداروں نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ذمہ داری کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقاتی رپورٹ کے حوالے سے حساس اداروں نے کہا ہے کہ پولیس نے رپورٹنگ، انویسٹی گیشن ، ضابطہ اور طریقہ کار اختیار نہیں کیا۔

(جاری ہے)

تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ میں حساس اداروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ذمہ داری کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس رپورٹ میں تمام فورنزک ثبوت مٹا دیئے گئے اور انکوائری رپورٹ میں صرف سانحہ کے دن کی تفصیلات درج ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حساس اداروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ذمہ داری کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :