میری اہلیہ نے مجھ سے پہلے اسلام قبول کیا،محمد یوسف

پیر 25 اگست 2014 16:39

میری اہلیہ نے مجھ سے پہلے اسلام قبول کیا،محمد یوسف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء)دنیائے کرکٹ کے سابق بیٹسمین محمد یوسف نے کہا ہے کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ ایک دوست مجھے کہہ رہے ہیں مبارک ہو آپ تو مسلمان ہوگئے ہیں۔2002ء میں سعید انور بھائی نے مجھے گلے لگا لیا مجھے کلمہ پڑھایا اور میری دنیا بدل گئی۔اسلام قبول کرنے میں سعید انور کے بھائی کا بڑا ہاتھ ہے۔

(جاری ہے)

مجھے لگ رہا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے حق اور سچ کا راستہ دکھا دیا۔ایک انٹرویو میں محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ایک سابق کرکٹر ذوالقرنین حیدر اکثر آجاتے اور انہیں تبلیغ کرتے تھے۔ میری بیوی نے مجھ سے پہلے اسلام قبول کیا اور ہم نے اسے مذہبی آزادی دی۔میرے قبول اسلام پر والد صاحب نے برہمی کا اظہار کیا جس کے بعد والدہ رنجیدہ تھیں۔