عمران خان نے افتخار چوہدری کے ہتک عزت نوٹس کا جواب بھجوا دیا
پیر 25 اگست 2014 15:09
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 2اگست 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جانب سے بھجوائے گئے ہتک عزت کے نوٹس کا جواب دے دیا ہے ،چھ صفحات پر مشتمل یہ جواب عمران خان کے وکلاءحامد خان ایڈووکیٹ اور احمد اویس ایڈووکیٹ کی جانب سے افتخار چوہدری کی وکلاءکے حوالے کیا گیا ۔
(جاری ہے)
عمران خان کی جانب سے بھجوائے گئے جواب میں افتخار چوہدری کو مخاطب کر کے کہا گیا ہے کہ ہم آپ کے عہدساز فیصلوں کو سلام پیش کرتے ہیں،پوری قوم آپ کو فوجی آمرکے سامنے ڈٹ جانے پرسلام پیش کرتی ہے اور آپ کی جرات اور آمرکے سامنے ڈٹ جانے کی معترف ہے۔
جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ چونکہ نوٹس ذاتی طور پر دیا گیا تھا لہذا آپ کو مخاطب کر نا مجبوری ہے ،6 جون 2013ءالیکشن شفاف بنانے کی پی ٹی آئی کی درخواست کو واپس کر دیا گیا اور چھ ماہ تک درخواست نہ سنی گئی ،ہم نے عدلیہ کے خلاف کبھی کو ئی تو ہین آمیز الفاظ استعمال نہیں کیے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.