Live Updates

تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی کا استعفے جمع کرانے کا فیصلہ

پیر 25 اگست 2014 12:53

تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی کا استعفے جمع کرانے کا فیصلہ

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 2اگست 2014ء) پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی کا استعفے جمع کرانے کا فیصلہ ، شاہ محمود قریشی اور عارف علوی کی قیادت میں استعفے اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائے جائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی کے استعفے جمع کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد سے شاہ محمود قریشی اور عارف علوی کراچی پہنچنے کے بعد ان کی قیادت میں پی ٹی آئی کے چار ارکان استعفے جمع کرائیں گے۔

سپیکر سندھ اسمبلی کی عدم موجودگی کی صورت میں استعفٰے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائے جائیں گے۔ پی ٹی آئی کے تین ارکان سید حفیظ الدین پی ایس 93 سے ، پی ایس112سے خرم شیر زماں اور پی ایس 113 سے ثمر علی خان کامیاب ہوئے ہیں جبکہ ڈاکٹر سیما ضیا خواتین کی مخصوص نشست سے رکن اسمبلی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات