Live Updates

تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کی طبیعت خراب ہوگئی ، پمز اسپتال منتقل

پیر 25 اگست 2014 12:25

تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کی طبیعت خراب ہوگئی ، پمز اسپتال ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 2اگست 2014ء) تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جاوید ہاشمی کو طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے پمز اسپتال لایا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، پمز اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی کے گلے میں انفیکشن ہوگیا ہے تاہم یہ انفیکشن خطرناک نوعیت کا نہیں، ابتدائی علاج کے بعد انہیں اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مخدوم جاوید ہاشمی کو کئی امراض لاحق ہیں تاہم اس کے باوجود وہ تحریک انصاف کے دھرنے میں بھرپور انداز میں شرکت کرتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات