انتخابات میں دھاندلی ہوئی، سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن کا الزام الیکشن میں دھاندلی ہوئی ، سینکڑوں پنکچر لگے : سابق ایڈیشنل سیکریٹری

اتوار 24 اگست 2014 23:55

انتخابات میں دھاندلی ہوئی، سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن کا الزام ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اگست۔2014ء) سابق ایدیشنل سیکریٹری الیکشن کمشنرمحمد افضل خان نے انکشاف کیا ہے کہ2013کے عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے،35نہیں بلکہ سینکڑوں پنکچر ہوئے ہیں عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا الیکشن کو تباہ کرنے میں 90فیصد کردار جسٹس (ر) ریاض کیانی کا ہے،کوئی ٹائپنگ کی غلطی نہیں تھی یہ دھاندلی تھی ،سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری الیکشن دھاندلی ملوث ہیں ان کے نام کے ساتھ چیف جسٹس لگانا بھی توہین لگتی ہے جبکہ دھاندلی کے معاملے میں تصدق حسین جیلانی بھی شریک تھے ۔

ایک انٹرویو میں 2013کے انتخابات کے دوران ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمشنرمحمد افضل خان نے بتایا کہ پہلے شک تھا کہ الیکشن2013میں دھاندلی ہوئی پر اب یقین ہے جسٹس (ر) ریاض کیانی کو مسلم لیگ (ن) لے کر آئی موجودہ الیکشن کو تباہ کرنے میں 90فیصد کردار جسٹس (ر) ریاض کیانی کا ہے ، جے یوآئی (ف) نے بلوچستان سے اپنا بندہ دیا ،سندھ سے پیپلزپارٹی کی طرف سے بندہ دیا گیا جس کو جہاں جتنی توفیق ملی اس نے دھاندلی کی جو پاکستانی بیرون ملک سے ووٹ ڈالنے آئے تھے وہ سب چوری ہوئے ،شفاف الیکشن نہ ہونے کے ہم بھی ذمہ دار ہیں، ریٹرننگ افسروں کو افتخار چوہدری نے تعینات کیا جبکہ یہ کام الیکشن کمیشن کا تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس میں حقیقت ہے کہ بیلٹ پیپر باہر سے چھپ کر آئے،انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کے اسٹاف کو ڈرایا دھمکایا گیا فخرو بھائی کو کراچی میں فائرنگ کرکے ڈرا دیا گیا فخرالدین جی ابراہیم نے آنکھیں بند کیں انہیں جو کرنا چاہئے تھاانہوں نے نہیں کیا، چوہدری نثار نے بھی ہر حلقے میں ہزاروں ووٹ ناقابل تصدیق قرار دیئے چوہدری نثار کو کیسے پتا چلا سیل شدہ ووٹ غیر تصدیق شدہ ہیں ؟ایک بھی پولنگ اسٹیشن 1500 سے 2000 سے زیادہ نہیں ہوتا وہاں 800فیصد ٹرن آﺅٹ کیسے ہوگیا ؟بیلٹ پیپر سامنے رکھیں سکنڈوں میں بتادوں گا اصلی ہیں کہ نقلی ہیں لیکن ہمیں ایسا کہا ہی نہیں جارہا جہاں جہاں کیمرے کیمرے لگے تھے وہاں دھاندلی نہیں ہوئی اسلام آباد میں کیمرے لگے تھے یہاں دھاندلی نہیں ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :