Live Updates

عمران خان اور طاہر القادری کا کنٹیرز ہٹانے کا مطالبہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر مسترد ،ممکنہ دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر ریڈ زون کی سیکیورٹی مزید سخت ،فورسز کی بھاری نفری تعینات

اتوار 24 اگست 2014 23:28

عمران خان اور طاہر القادری کا کنٹیرز ہٹانے کا مطالبہ سیکورٹی خدشات ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اگست۔2014ء) وفاقی حکومت نے عمران خان اور طاہر القادری کی طرف کنٹیرز ہٹانے کا مطالبہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مسترد کر دیا ہے اور ممکنہ دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر ریڈ زون کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جہاں اتوار کی شام پولیس کی بھاری نفری ریڈ زون زون اور شاہردستوار کے اطراف تعینات کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ریڈ زون و دیگر حساس مقامات سے کنٹنرز ہٹانے کے مطالبات کو عملا مسترد کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق ریڈ زون میں بدستور ممکنہ دہشتگردی کے سنگین خطرات موجود ہیں اور ایسی صورت میں کسی قسم کا سیکیورٹی رسک نہیں لیا جاسکتا۔ ذرائع کا کہنا ہے تازہ سیکیورٹی تھرٹس رپورٹس بھی موصول ہوئی ہیں جس کے بعد اتوار کی شام سے ریڈ زون کی سکییورٹی مزید سخت کی گئی اور پولیس و رینجرز کی بھاری نفری ریڈ زون میں تعینات کی گئی ہے ۔ ریڈ زون میں اضافی نفری کے زیادہ تر جوانوں کو تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں ، پارلیمنٹ ہاوٴس، سپریم کورٹ، پاک سیکرٹریٹ اور فارن آفس سمیت اہم و حساس عمارتوں و مقامات پر تعینا ت کیا گیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات