مسلم لیگ (ق) بھی اسمبلیوں سے استعفوں کی حامی

اتوار 24 اگست 2014 19:04

مسلم لیگ (ق) بھی اسمبلیوں سے استعفوں کی حامی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اگست۔2014ء) اسلام آباد میں پاکستان عوامی تحریک(پی اے ٹی) کے سربراہ طاہر القادری سے ملاقات کے بعد صحافیوں کے اس سوال پر کہ پی ٹی آئی نے اسمبلیوں سے استعفے دے دیئے ہیں ، مسلم لیگ(ق) کے کچھ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی میں بھی ہیں تو کیا یہ بھی استعفی دیں گے پر پرویز الہی کا کہنا تھا کہ سب کچھ ہو گا جب اس کا وقت آئے گا تو سب کچھ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پرویز الہی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سے استعفی مانگنا غیر آئینی بات نہیں ہے، استعفی سے کم کسی بات پر راضی نہیں ہو سکتے۔مسلم لیگ(ق) کے رہنما کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو حکمرانوں سے خطرہ ہے، آصف زرداری کو تمام مطالبات بتائے ہیں، شریف برادران مستعفی ہوکرگھرجائیں۔انہوں نے کہا کہ نواز اور شہباز شریف کا کوئی بھی کام جمہوری نہیں ہے، احتجاج سے شریف برادران ڈی ریل ہوں گے، جمہوریت ڈی ریل نہیں ہوگی۔پرویز الہی کا دعوی تھا کہ نواز اور شہباز شریف کے استعفے تک معاملہ چلے گا۔

متعلقہ عنوان :