Live Updates

عمران خان کے 6 میں سے 5 مطالبات تسلیم کر لئے ہیں، خواجہ آصف

اتوار 24 اگست 2014 17:11

عمران خان کے 6 میں سے 5 مطالبات تسلیم کر لئے ہیں، خواجہ آصف

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اگست۔2014ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے 6 میں سے 5 مطالبات مان لئے ہیں ان کا چھٹا مطالبہ انا کا ہے قومی مسئلہ نہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ پوری قوم ہمارے ساتھ ہے بلکہ تمام ریاستی ادارے آئین اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے 6 میں سے 5 مطالبات حکومت نے قبول کر لئے ہیں، ان کا چھٹا مطالبہ انا کا ہے قومی مسئلہ نہیں ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ فوج ملک کی بہتری کے لئے مدد کر رہی ہے، دھرنوں کے باعث چین سے آنے والی 32 ارب روپے کی سرمایہ کاری رکی ہوئی ہے۔ دوسری جانب عمران خان اب بھی بضد ہیں کہ وزیراعظم نواز شریف کے استعفیٰ کے بغیر دھرنا کسی صورت ختم نہیں کیا جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :