Live Updates

نواز شریف نے استعفیٰ نہیں دیا تو پہیہ جام کر دیں گے: عمران خان

اتوار 24 اگست 2014 17:11

نواز شریف نے استعفیٰ نہیں دیا تو پہیہ جام کر دیں گے: عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اگست۔2014ء) پاکستان تحریک اںصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے استعفے کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے۔ آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو انتخابات میں دھاندلی سے متعلق تحقیقات مکمل ہونے تک استعفیٰ دینا ہوگا۔ اگر ثابت ہو جائے کہ انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی تو نواز شریف واپس اپنے عہدے پر آ جائیں۔

انتخابات سے متعلق تحقیقات میں جو چیز آئے گی وہ ہمیں منظور ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ سُنا ہے کہ نواز شریف آج مذاکرات کیلئے آج اپنی ٹیم کو بھیج رہے ہیں۔ نواز شریف مذاکراتی ٹیم کو بھیجنے سے پہلے کنٹینرز ہٹا دیں کیونکہ کنٹینرز لگوا کر لوگوں کے روزگار کو ختم کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف رکاوٹیں کھڑی کرکے غیر آئینی کام کر رہے ہیں۔

یہ رکاوٹیں اور کنٹینرز ان کا کا اقتدار نہیں بچا سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادی تحریک اب پورے پاکستان میں پھیلنے والی ہے۔ نواز شریف نیا پاکستان بننے سے نہیں روک سکتے۔ نواز شریف کے استعفے کے علاوہ ہمارے پاس اور کوئی راستہ نہیں ہے۔ نواز شریف کے استعفے تک ملک بھر میں پہیہ جام کر دیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی نے تسلیم کیا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی۔

زرداری صاحب اب کس منہ سے جمہوریت چلنے کی بات کرتے ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر زرداری، نواز شریف سے کہیں کہ ہماری ڈیمانڈ جائز ہے اور نواز شریف ایک ماہ کیلئے استعفیٰ دیدیں کیونکہ نواز شریف کے استعفے کے بغیر کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ عمران خان نے قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں! آپ نے میرا دل خوش کر دیا ہے، آج کا دن فیصلہ کن دن بناؤ۔

اپنے ملک اور بچوں کے مستقبل کیلئے نکلو۔ آج رات لوگوں کو بتاؤں گا کہ سول نافرمانی تحریک کیا ہوتی ہے؟۔ انہوں نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی کہ نواز شریف کے استعفے دینے تک لوگ سرکاری بینکوں سے اپنے پیسے نکال لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس نیا پاکستان بننے تک شادی کے متعلق سوچنے کا بھی وقت نہیں ہے۔ جب نیا پاکستان بنے گا تو مجھے شادی کا سوچنے کا وقت ملے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آج دو بڑے نام پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات