سانحہ ماڈل ٹاؤن ،وزیراعظم نواز شریف نے ڈاکٹرطاہرالقادری سے معذرت کرلی

اتوار 24 اگست 2014 14:17

سانحہ ماڈل ٹاؤن ،وزیراعظم نواز شریف نے ڈاکٹرطاہرالقادری سے معذرت کرلی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اگست۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری سے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر معذرت کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق میڈیا سے بچ کر طاہرالقادری کے کنٹینر تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے جہاں اُنہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے صدر رحیق عباسی کی موجودگی میں ڈاکٹرطاہرالقادری کو پارٹی قیادت کا خصوصی پیغام پہنچایا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ سیکیورٹی پروٹوکول کے بغیر پیدل سفر کرنے کی وجہ سے خواجہ سعدرفیق میڈیا سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے اوراُنہوں نے وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر معذرت اوراظہارتعزیت کا پیغام پہنچایا۔ ذرائع کاکہناتھاکہ ملاقات کے بعد امکان ظاہر کیاجارہاہے کہ ڈیڈلاک ختم ہوجائے گااور بامعنی مذاکرات ہوں گے ۔خواجہ سعد رفیق کاکہناتھاکہ بات چیت کا مقصد مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچاناہے ۔

متعلقہ عنوان :