Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ہفتے کی شب کلفٹن کے علاقے سی ویو اور حیدری میں وفاقی حکومت کے خلاف دھرنے دئیے گئے ،سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے نوازشریف فوری استعفاء دیں اور جلد سے جلد مڈٹرم الیکشن کے انعقاد کا اعلان کیا جائے،نادراکمل لغاری، خرم شیرزمان، ثمرعلی خان

ہفتہ 23 اگست 2014 22:55

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ہفتے کی شب کلفٹن کے علاقے سی ویو اور ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ہفتے کی شب عمران خان کی ہدایت پر کلفٹن کے علاقے سی ویو اور حیدری میں وفاقی حکومت کے خلاف دھرنے دئیے گئے جبکہ سی ویو پر تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے ریلی بھی نکالی گئی۔ دھرنے میں خواتین، نوجوان لڑکے لڑکیاں اور پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں تحریک انصاف کے جھنڈے اور عمران خان کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔

دھرنے کے شرکاء گو نوازشریف گو کے نعرے لگارہے تھے۔ سی ویو پر دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر نادراکمل لغاری، خرم شیرزمان، ثمرعلی خان اور دیگر رہنماوٴں نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر کل (اتوار ) کراچی سمیت صوبہ بھر میں دھرنا دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

نوازشریف کی حکومت جعلی مینڈیٹ لے کر برسراقتدار آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں اور عوام نے عمران خان کی ہدایت پر سول نافرمانی کی تحریک شروع کردی ہے۔

ہم حکومت کو ٹیکس اور یوٹیلیٹیز سروسز کے مد میں واجبات ادا نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر ملک بھر میں دھرنے جاری رکھے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے نوازشریف فوری استعفاء دیں اور جلد سے جلد مڈٹرم الیکشن کے انعقاد کا اعلان کیا جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات