پاکستان نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو شکست دے دی

ہفتہ 23 اگست 2014 18:08

پاکستان نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو شکست دے دی

ہمبنٹوٹا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3 2اگست 2014ء) پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا کے مہندا راجہ پاکسے انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا، پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو ہہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو سری لنکا نے 45 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنائے، آئرلینڈر کی جانب سے کپتان انجیلو میتھیوز 89 اور مہیلا جے وردھنے 63 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔

جواب میں گرین شرٹس نے مطلوبہ ہدف دلچسپ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔
پہلی وکٹ کی شراکت میں اوپنرز محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور 39 کے مجموعی اسکور پر محمد حفیظ 21 رنز بنا کر انجیلو میتھوز کا شکار بنے جس کے بعد یونس خان بھی زیادہ دیر کریز پر ٹھہر نہ سکے اور صرف 3 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے، عمر اکمل 15 اور کپتان مصباح الحق 13رنز بنا سکے جبکہ احمد شہزاد نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 49 رنز جوڑے۔

(جاری ہے)

چھٹی وکٹ کی شراکت میں صہیب مقصود اور فواد عالم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 135 رنز کی شراکت قائم کی اور 253 کے مجموعے پر فواد عالم 62 رنز بنانے کے بعد ملنگا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ صہیب مقصود نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 83 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی
کو پہلا نقصان تلکارتنے دلشن کی صورت میں ہوا جب محمد عرفان نے انھیں 16 کے مجموعی اسکور کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا لیکن 6 اوورز کا کھیل مکمل ہونے کے بعد ایک بار پھر میچ بارش کے باعث روک دیا گیا اور جب میچ دوبارہ شروع ہوا تو امپائرز نے میچ کی ایک اننگ کو 45 اوورز تک محدود کردیا۔

سری لنکا نے مقررہ 45 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنائے۔ سری لنکا کے دیئے گئے 276 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 17 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے ہیں۔
اس سے قبل سری لنکا کی جان سے کپتان اینجلو میتھیوز نے سب سے زیادہ 89 رنز بنائے جب کہ مہیلا جے وردنے 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اشھان پرینجن نے 15 گیندوں پر 39 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جب کہ کمارا سنگا کار نے 23 رنز اسکور کئے۔ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 3، محمد عرفان نے 2 جب کہ محمد حفیظ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :