پاکستان اس وقت تاریخ کے نازک دور سے گزر رہا ہے ، غیر جمہوری رویے کے حامل نام نہاد سیاستدانوں نے دھرنے اور احتجاج سے انتشار پھیلا رکھا ہے، شیخ روحیل اصغر

ہفتہ 23 اگست 2014 17:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2014ء) مسلم لیگی رہنما و ممبر قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت تاریخ کے نازک دور سے گزر رہا ہے ۔ غیر جمہوری رویے کے حامل نام نہاد سیاستدانوں نے دھرنے اور احتجاج سے انتشار پھیلا رکھا ہے۔ دستور کی بات کرنے والے شاہراہ دستور بند کئے بیٹھے ہیں ان کے توہین آمیز اور اشتعال انگیز رویے کے مقابلے میں حکومت صبرو تحمل سے کام لے رہی ہے ۔

نواز شریف جنیو ئن اور محب وطن سیاستدان ہیں اور چاہتے ہیں کہ مکالمے سے ، بات چیت سے ، مذاکرات سے معاملات حل کئے جائیں ۔ ان کے اس جمہوری رویے کو ان کی کمزوری سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔ نواز شریف کی حکومت کو عوام نے مینڈیٹ دیا ہے وہ منتخب وزیر اعظم ہیں اور یہ جمہوریت کی اقدار کے خلاف کام کرنے والے ساری زندگی وزیر اعظم بننے کے بس خواب ہی دیکھتے رہیں گے ،عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ آج حلقہNA-124 کے مسلم لیگی کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر نائب صدر مسلم لیگ (ن) لاہور خرم روحیل نے کہا ” پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے جو لوگ جمہوریت کو ڈیل ریل کرنا چاہتے ہیں انہیں سوائے ناکامی کے کچھ نہیں ملے گا ۔ آج حلقہ NA-124 میں استحکام پاکستان ریلی نکالی جائے گی جس میں علاقہ کے عوام بھر پور شرکت کر کے اپنے قائد میاں محمد نواز شریف سے بھر پور اظہار یکجہتی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :