پشاور، آزادی اور انقلاب مارچ کے باعث خیبر پختونخوا اور پنجاب کو خام مال ، کھانے پینے کی اشیاء کی سپلائی بند ہونے کے دو ہفتے مکمل ہو گئے

ہفتہ 23 اگست 2014 16:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2014ء) آزادی اور انقلاب مارچ کے باعث خیبر پختونخوا اور پنجاب کو خام مال ، کھانے پینے کی اشیاء کی سپلائی بند ہونے کے دو ہفتے مکمل ہو گئے ہیں خیبر پختونخوا کے تاجروں کو مجموعی طورپر غیر سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ایک ارب روپے سے زائد کے نقصانات کاسامنا کرنا پڑ رہاہے خیبر پختونخوا سے امپور ٹ ایکسپورٹ کا کاروبار مکمل طور پر بند ہو گیا ہے یوٹیلٹی سٹورز کو چینی اور آٹے کی سپلائی بھی بند ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ آٹے کی قیمتوں میں بھی د س سے ستر روپے تک اضافہ ہوگیا ہے ۔ تاجروں کے موقف کے مطابق خیبر پختونخوا سے پنجاب کے لئے کھانے پینے کی اشیاء کی سپلائی میں کمی ہو گئی ہے جبکہ پنجاب سے انڈسٹری کے خام مال کی سپلائی میں بھی کمی ہو گئی ہے ۔ دو وہفتوں سے کنٹینرز کی بندش کے باعث امپورٹروں کے لاکھوں روپے کا سامان خراب ہو گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :