احتجاجی دھرنے اور لاہور اور پشاور کے درمیان ٹریفک میں تعطل ہونے کے باعث پشاور سمیت صوبے بھر کو جان بچانے والی ادویات کی سپلائی بند ہو گئی

ہفتہ 23 اگست 2014 16:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2014ء) اسلام آبادمیں احتجاجی دھرنے اور لاہور اور پشاور کے درمیان ٹریفک میں تعطل ہونے کے باعث پشاور سمیت صوبے بھر کو جان بچانے والی ادویات کی سپلائی بند ہو گئی ہے ۔ جان بچانے والی ادویات کی سپلائی بند ہونے کے باعث مریضوں کو شدید ترین مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہاہے ۔

(جاری ہے)

ہسپتال روڈ ، نمک منڈ ی ، سمیت دیگر مقامات پر ادویات نہ ملنے کے باعث ان کے متبادل ادویات کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

ادویا ت ساز فروخت کرنے والے تاجروں کے موقف کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے پشاور سمیت صوبے بھر کو قیمتی اور جان بچانے والی ادویات کی سپلائی بند پڑی ہے ۔ جس سے صوبے میں جان بچانے والی ادویات کی قلت پیدا ہو گئی ہے ۔ ادویات کی قلت پیدا ہونے کے باعث انڈین اور ایرانی ادویات کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ ادویات کے علاوہ آپریشن میں استعمال ہونے والے آلات کی سپلائی بھی نہیں ہو رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :