شعیب ملک کیربئین پریمیر لیگ کھیلنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس شروع کردی

ہفتہ 23 اگست 2014 16:22

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2014ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کیربئین پریمیر لیگ کھیلنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس شروع کردی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سات روز قبل ختم ہونے والی کیریبین پریمیر لیگ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور فاتح ٹیم بارباڈوس کی نمائندگی کرتے ہوئے لیگ کو چیمپئن بنوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی ٹریننگ کے دوران کھیل کو بہتر بنانے پر توجہ دے رہے ہیں اور قومی ٹیم میں واپسی کیلئے پر عزم ہیں

متعلقہ عنوان :