حکومت اور تحریک انصاف میں مذاکرات پھر شروع

جمعہ 22 اگست 2014 23:19

حکومت اور تحریک انصاف میں مذاکرات پھر شروع

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) اسلام آباد میں حکومتی کمیٹی اور تحریک انصاف کی کمیٹی کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔حکومت کی جانب سے کمیٹی میں گورنر پنجاب محمد سرور، احسن اقبال، پرویز رشید، عبد القادر بلوچ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف نے حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے لیے شاہ محمود قریشی، جاوید ہاشمی، پرویز خٹک، اسدعمر، عارف علوی اور جہانگیر ترین پر مشتمل وفد بھیجا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے صدر جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ نواز شریف استعفیٰ دے کر اپنی پارٹی سے کسی اور کو وزیراعظم نامزد کریں۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ آصف زرداری کو سمجھنے کے لیے پی ایچ ڈی کرنا پڑتی ہے۔تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی نے کہا کہ خورشید شاہ نے مطالبات کی ترتیب تبدیل کرنے کی بات کی ہے، خورشید شاہ نے ہمارے 6مطالبات کی تائید کی ہے۔