کوئٹہ ، ٹیبل ٹینس چمپےئن شپ بیوٹمز کی طالبہ تنزیل نے جیت لی

جمعہ 22 اگست 2014 23:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول2014کے سلسلے میں ٹیبل ٹینس چمپےئن شپ بیوٹمز کی طالبہ تنزیل نے جیت لی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈکے زیراہتمام جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول2014 جو18سے20اگست تک جاری رہاجس میں مختلف کھیلوں کاانعقادکیاگیا کھیلوں کے مقابلے پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر میں منعقد ہوئے جس میں بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ،انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ کی طالبہ تنزیل نے ٹیبل ٹینس چمپےئن شپ اپنے نام کرلی۔

(جاری ہے)

جبکہ بیوٹمز کی طالبہ اریبہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی فیسٹیول کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی رکن بلوچستان اسمبلی پرنس احمد علی تھے جنہوں نے سپورٹس میں بہترکارکردگی کامظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات اورمڈلز تقسیم کئے اس موقع پربلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ،انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ کے وائس چانسلر احمد فاروق بازئی نے جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول میں طالبات کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا کہ طلباء نے کھیلوں کے مقابلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے یونیورسٹی کا نام روشن کیا ہے امید ہے کہ آئندہ بھی ہر میدان میں طلباء یونیورسٹی کا نام روشن کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ طلباء وطالبات درس وتدریس کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں کیونکہ صحت دماغ کیلئے غیر نصابی سرگرمیوں کی افادیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا انہوں نے ٹیم آفیشلز مسعود کاسی اور شعیب احمد بلوچ کو بھی مبارکباد پیش کی۔