افغان سرحد سے 70 دہشت گرد وں و اسمگلرز کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش،ایف سی کے ساتھ جھڑپ میں ایک اہلکار شہید

جمعہ 22 اگست 2014 23:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) پاکستان افغان سرحدی علاقے مرغہ فقیرزئی میں فرنٹیئر کور بلوچستان کی پٹرولنگ پارٹی معمول کے گشت پر تھی کہ 60 سے 70 دہشت گرد اور اسمگلرز نے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی ایف سی اہلکاروں کے روکنے پر دہشت گردوں نے پوست کی فصل کی آڑ لیتے ہوئے اچانک فائر کھول دیا جس سے ایک ایف سی اہلکار نائیک نیاز موقع پر شہید ہوگیا فائرنگ کرنے والوں میں دہشت گردوں کے ساتھ منشیات اسمگلرز بھی شامل تھے ایف سی کی بروقت اور منہ توڑ جوابی کارروائی سے متعدد حملہ آور زخمی اور ہلاک ہوئے فرنٹیئر کور کے جوانوں کی کمک کیلئے ہیلی کاپٹر بھی فضائی نگرانی کیلئے بھجوادیئے گئے ہیں واضح رہے کہ ایف سی بروقت اور موثر کارروائی کے نتیجے میں بچ جانے والے دہشت گرد سرحد کے پارپست قدمی کر گئے آئی جی ایف سی میجر جنرل محمد اعجاز شاہد نے افغانستان سے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والے دہشت گردوں اور اسمگلروں کیخلاف ایف سی کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے دہشت گردوں کی دراندازی دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کیلئے نقصان دہ ہے انہوں نے کہا کہ افغان حکومت دہشت گردوں اور اسمگلروں کیخلاف سخت کارروائی کرے تاکہ مستقبل میں پاکستان کی حدود میں دہشت گردوں اور اسمگلروں کو دراندازی کا موقع نہ ملے۔

متعلقہ عنوان :