Live Updates

پی ٹی آئی کارینٹ اے دھرنامیوزیکل کنسرٹ میں بدل گیا،شیخ قیصر محمود

جمعہ 22 اگست 2014 23:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصر محمود نے کہا کہ پی ٹی آئی کارینٹ اے دھرنامیوزیکل کنسرٹ میں بدل گیا ۔چندہزارلوگ بیس کروڑعوام کے منتخب اورمحبوب وزیراعظم میاں نوازشریف سے استعفیٰ نہیں مانگ سکتے۔باوردی آمرپرویز مشرف 12اکتوبر99ء کوبندوق کی نوک پروزیراعظم میاں نوازشریف سے استعفیٰ نہیں لے پایا توکپتان اورقادری کس کھیت کی مولی ہیں ۔

عوام نے قربانیاں دے کرڈکٹیٹر سے جمہوریت چھینی ہے ، آمریت کی باقیات کو جمہوریت کی گاڑی ڈی ریل نہیں کرنے دیں گے ۔سونامی والے میلی نگاہ سے نہ دیکھیں۔کسی کوحق نہیں پہنچتا وہ انتخابات میں شکست ہونے پر دھاندلی کاشورمچائے اور جمہوری نظام کوانتقام کانشانہ بنائے۔

(جاری ہے)

عوام کسی جعلی سونامی اورشعبدہ بازانقلابی کوجمہوریت کی عمارت زمین بوس کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

جلنااورنفرت کرناحاسد وں کی فطرت ہے ، وزیراعظم میاں نوازشریف کی آئینی مدت بھی پوری ہوگی اوروہ اپنے انتخابی وعدے بھی ضرور پورے کریں گے ۔اپنے ایک بیان میں شیخ قیصرمحمود نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کے زوربازوسے سونامی اورانقلابی گروپس کوان کے اندازاوران کی زبان میں جواب دے سکتی ہے مگر ہماری قیادت نے ہمیں شرافت ،صداقت اوردیانت کادرس دیا ہے۔

ہم ان کی طرح مادر وطن پاکستان کوخلفشار کی طرف نہیں دھکیلناچاہتے ۔انہوں نے کہا کہ اگرعمران خان نیک نیت اور سچے ہیں تووزیراعظم میاں نوازشریف کے ساتھ براہ راست بات کریں ،طعنہ بازی اوردشنام طرازی سے تنازعات سلجھتے نہیں بلکہ مزید الجھتے ہیں۔سونامی اورانقلابی کی احتجاجی سیاست سے شدت پسندوں کوتقویت ملے گی جودوباہ منظم ہوکر پاکستان میں بیگناہ شہریوں کے خون سے ہولی کھیلیں گے ۔انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری کاکیا ہے وہ تواپناسامان سمیٹ کرواپس کینیڈاچلے جائیں گے مگر ہم نے توپاکستان میں جینامرنا ہے ۔عوام پاکستان کے مستقبل کافیصلہ خودکریں گے ،انہیں جمہوریت کے سواکوئی نظام حکومت گوارہ نہیں ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :