Live Updates

پاکستانیوں کوبادشاہوں سے نجات دلاوٴں گایاموت قبول ہوگی ،عمران خان

جمعہ 22 اگست 2014 23:09

پاکستانیوں کوبادشاہوں سے نجات دلاوٴں گایاموت قبول ہوگی ،عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ن لیگ سمیت سیاسی جماعتوں کوچیلنج کردیاکہ خیبرپختونخواہ میں دھاندلی ثابت کرکے دکھائیں ،نئے انتخابات کرادوں گااورپہلے سے دوگناووٹ حاسل کرکے دکھائی ں گے ۔جمعہ کی شب اپنے خطاب میں نئی تبدیلی لاتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ خیبرپختونخواہ میں پولیس غیرسیاسی ہے اورحکومت کی پولیس کے معاملات میں کوئی مداخلت نہیں ،وہاں پٹواری رشوت نہیں لیتے ،خیبرپختونخواہ میں مسلم لیگ ن ،عوامی نیشنل پارٹی ،جمعیت علماء اسلام (ف)اورپاکستان پیپلزپارٹی سمیت جتنی بھی جماعتیں ہیں وہ اسلام آبادکے مجمعہ کادس فیصدجمع کرلیں اورپشاورمیں جاکردھاندلی کے خلاف احتجاج کریں تومیں اگلے دن نئے انتخابات کااعلان کردوں گااورچیلنج کرتاہوں کہ پہلے سے دوگنے ووٹ حاصل کرکے جیتوں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عوام کے سونامی کوکنٹینرزنہیں روک سکتے ،نوازشریف عوام کی آوازسن لواوردوبارہ انتخابات کرادودودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائیگا۔نواز شریف کپتان تمہاراانتظارکررہاہے ،آپ پنجاب ،خیبرپختونخواہ ،سندھ جہاں چاہے انتخابات کرالیں میں تیارہوں ،ایک شرط ہوگی کہ امپائرنیوٹرل ہونے چاہئیں ۔انہوں نے کہاکہ نئے پاکستان میں سب سے پہلے پولیس کوٹھیک کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ سول نافرمانی پرعمل شروع ہوچکاہے ،عوام بل نہیں دیں گے لوگوں نے ٹول ٹیکس دینابھی بندکردیاہے ،میاں صاحب خودٹیکس نہیں دیتے توہم کیوں دیں ،نوا زشریف نے پچھلے سال پانچ ہزارٹیکس دیاتھاان کانام بے نظیربھٹوانکم سپورٹ سے مددلینے والوں میں ڈال دیناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ میاں صاحب کے الوداع ہونے تک سول نافرمانی جاری رہے گی ،ہم نوازشریف کااستعفیٰ لئے بغیرواپس نہیں جائیں گے ۔

وہ یانوازشریف کی بادشاہت کوختم کریں گے یاپھرانہیں موت قبول ہے ،میں پاکستانیوں کوبادشاہوں سے آزادکرکے ہی جاوٴں گا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موٹروے پرگاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئی ہیں ،اسلام آباداوردیگرشہروں کوحکمرانوں نے بندکرکے رکھاہواہے ،حکومت خوفزدہ ہے کہ لوگ زیادہ نہ آجائیں ،یہ کونسی جمہوریت ہے کہ لوگوں کوروک کررکھاگیاہے ،حکمران جتنی چاہیں رکاوٹیں ڈال دیں آزادی مارچ کے شرکاء کی تعدادروزبڑھتی ہی رہے گی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :