بحران کے حل کیلئے کرداراداکرنے کوکہاگیاتو پیپلزپارٹی تیار ہے ، رحمان ملک

جمعہ 22 اگست 2014 23:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمارحمان ملک نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کوبحران کے حل کیلئے کرداراداکرنے کوکہاگیاتوہم اپناکرداراداکریں گے ،آصف علی زرداری میاں نوازشریف کے بعددیگرسیاسی رہنماوٴں سے بھی ملاقاتیں کریں گے ،رحمان ملک نے جمعہ کے روزاپنے ایک بیان میں کہاہے کہ آصف علی زرداری ہفتہ کونوازشریف سے ملاقات کریں گے اورہوسکتاہے کہ کچھ اورملاقاتیں بھی ہوں وہ دیگرسیاسی رہنماوٴں سے بھی ملیں گے ۔

(جاری ہے)

ان کاکہناتھاکہ موجودہ سیاسی بحران کے حل کیلئے پیپلزپارٹی کوکرداراداکرنے کاکہاگیاہے کہ ضروراداکریں گے ۔آصف علی زرداری کی الطاف حسین سے بات چیت ہوئی ہے ،دونوں رہنماوٴں کااتفاق ہے کہ جمہوریت ڈی ریل نہیں ہوگی ۔انہیں نوا زشریف سے ملاقات پراعتمادمیں لیاگیاہے اورموجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا۔انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری نے کئی ہدایات دی ہیں جوابھی نہیں بتاسکتاانہوں نے کہاکہ اسلام آبادکومفلوج کردیاگیاہے ملک میں اربوں روپے کانقصان ہورہاہے۔

متعلقہ عنوان :