احتجاجی دھرنے میں شریک بچوں کوپولیوکے قطرے پلانے کے خصوصی انتظامات کیے جائیں، عثمان ابراہیم

جمعہ 22 اگست 2014 22:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) وزیرمملکت برائے کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈڈویلپمنٹ بیرسٹرعثمان ابراہیم نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز)نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیلی ٹیشن میڈیسن (نرم)اورپولی کلینک کے حکام کوہدایت کی ہے کہ وہ اسلام آبادمیں احتجاجی دھرنے میں سیاسی جماعتوں کے آنے والے کارکنوں کے بچوں کوپولیوکے قطرے پلانے کے خصوصی انتظامات کریں ۔

انہوں ن کہاکہ کسی سیاسی مسئلہ یاکسی دیگراحتجاج کے باعث بچوں کی صحت پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوناچاہئے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ بچے کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں رکھتے بلکہ یہ پاکستان کے بچے ہیں اورہمارامستقبل ہیں ۔اس لئے ان کی دیکھ بھال اورصحت کی ذمہ داری حکومت ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہماری پولیوٹیمیں ان مظاہرین سمیت پارٹی اراکین ،پارٹی کارکنوں اوردھرنوں میں بیٹھے عام افرادکے پاس جائیں اوران بچوں کوپولیوکی ویکسین کے قطرے پلائیں ۔

(جاری ہے)

وزیرمملکت نے کہاکہ اس دیرینہ بیماری کے باعث عالمی سطح پرہماری ساکھ متاثرہوئی ہے اس لئے جلداس جلداس بیماری کوملک سے ختم کرناہماری اجتماعی ذمہ داری ہے ۔لہذالوگوں کوچاہئے کہ وہ میڈیکل ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں ۔انہوں نے کہاکہ بچوں کی صحت وتندرستی کسی بھی سیاسی مسئلہ سے بالاترہونی چاہئے اوراسی بات کومدنظررکھتے ہوئے ہماری حکومت بچوں کے مستقبل کیلئے بچوں کوصحت مندانہ ماحول کی فراہمی کے لئے ہرممکن کام کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :