پاکستان ،بھارت کے درمیان پانچ متنازعہ بجلی گھروں پر سندھ طاس کمیشن کے مذاکرات بحال

جمعہ 22 اگست 2014 22:52

پاکستان ،بھارت کے درمیان پانچ متنازعہ بجلی گھروں پر سندھ طاس کمیشن ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان پانچ متنازعہ بجلی گھروں پر سندھ طاس کمیشن کے مذاکرات کو بحال کر دیا گیا ۔وزارت پانی و بجلی کے حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی کمشنر سندھ طاس کشوندر ووہرہ کی سربراہی میں دس رکنی وفد آج ہفتے کو پاکستان پہنچے گا۔ باقاعدہ مذاکرات اتوار کو شروع ہوں گے۔ مذاکرات کا یہ دور لاہور میں 27اگست تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

اس دوران بھارت کی طرف سے دریائے چناب پر 2110میگاوٹ کے چار نئے بجلی گھروں پر بات چیت ہو گی جبکہ 330میگا واٹ کے کشن گنگا پاور ہاؤس کے سپل وے ڈیزائن پر بھی گفتگو ہو گی۔ بھارت سے مذاکرات کے لیے پاکستان کے کمشنر سندھ طاس آصف بیگ مرزا کی سربراہی میں دس رکنی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی مذاکرات گزشتہ برس سے معطل ہیں۔ بات چیت کی بحالی کو سفارتی سطح پر اہمیت دی جا رہی ہے۔