Live Updates

عمران خان جمہوریت کو ختم کرکے ملک کو مارشل لاء کی طرف دھکیلنا اور تباہی چاہتے ہیں، پارلیمنٹ کا گھیراؤ غیر آئینی ہے، مسلم لیگ (ن) لائرز فورم

جمعہ 22 اگست 2014 22:52

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) مسلم لیگ (ن) لائرز فورم پاکستان کے مرکزی نائب صدر قاضی عبدالستار ایڈوکیٹ، سندھ کے صدر ظہور بلوچ ایڈوکیٹ اور حیدرآباد کے صدر وقار علی لغاری، میر اورنگزیب تالپور ایڈوکیٹ، نادر جونیجو ایڈوکیٹ، نثار علی لغاری ایڈوکیٹ، فروغ عالم ایڈوکیٹ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عمران خان جمہوریت کو ختم کرکے ملک کو مارشل لاء کی طرف دھکیلنا اور تباہی چاہتے ہیں، پارلیمنٹ اور ریڈزون کا گھیراؤ غیرآئینی اور غیرقانونی ہے مسلم لیگ کے کارکن قوم کے منتخب وزیراعظم نوازشریف اور قومی اداروں کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ لائرز فورم کے رہنماؤں قاضی عبدالستار، ظہور بلوچ اور دیگر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی بقاء اور جمہوریت کے تسلسل اور استحکام کے خلاف کسی غیرآئینی اور غیرقانونی اقدام کو ہرگز قبول نہیں کرے گی عمران خان نے آزادی مارچ کے نام پر پارلیمنٹ کو یرغمال بنایا ہے اور سپریم کورٹ میں وکلاء کے داخلے پر قدغن لگائی ہے جبکہ افواج پاکستان اور قومی رہنماؤں کے خلاف انتہائی گھٹیا زبان استعمال کی ہے جو ہرگز قابل برداشت نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاست کے اصل معنی سے ہی بے خبر ہیں اس وقت تمام سیاسی جماعتیں ان کے قائدین افواج پاکستان سب ملک کی سالمیت اور جمہوریت کی بقاء کے لئے ایک ساتھ کھڑے ہیں لیکن عمران خان مارشل لاء کو دعوت دے رہے ہیں اور ملک کی بربادی چاہتے ہیں پورے ملک کی وکلاء برادری غیرآئینی طور پر وزیراعظم نوازشریف سے استعفیٰ طلب کرنے کی مذاحمت کرے گی عمران خان غیرآئینی روایت ڈالنے سے باز رہیں، انہوں نے کہا کہ وکلاء مسلم کے کارکن اور دیگر جمہوریت پسند عوام بھی بڑے بڑے دھرنے اور لانگ مارچ کر سکتے ہیں 10 ہزار افراد کے ساتھ پارلیمنٹ یا ریڈزون کا گھیراؤ کرکے 18 کروڑ عوام کے منتخب وزیراعظم سے کوئی استعفیٰ طلب نہیں کر سکتا عمران خان کے غیرآئینی مطالبے کو دوست ممالک سمیت پوری دنیا دیکھ رہی ہے اور اسے مسترد کر رہی ہے، انہوں نے عمران خان اور طاہرالقادری کی طرف سے منتخب حکومت کے خلاف غیرآئینی اقدامات کو دعوت دینے اور سازشیں کرنے کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن ملک کے دفاع جمہوریت کی بقاء اور اپنے قائد وزیراعظم نوازشریف کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات