Live Updates

عمران خان اور طاہر القادری جس طرح قوم کی بچیوں کو سرعام نچوا رہے ہیں اس سے اخلاق اور پاکستانی تہذیب کا جنازہ نکل کر رہ گیا ہے، مولانا تاج ناہیوں

جمعہ 22 اگست 2014 22:49

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) جے یو آئی صوبہ سندھ کے پریس ترجمان مولانا تاج محمد ناہیوں، مفتی حبیب اللہ، حافظ خالد حسن دھامرہ، حافظ محمد اعظم جہانگیری، حاجی عبدالمالک تالپور اور دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہرالقادری نے جس طرح آزادی اور انقلاب مارچوں میں بازاری زبان استعمال کی ہے اور قوم کی بچیوں کو سرعام نچوا رہے ہیں اس سے اخلاق اور پاکستانی تہذیب کا جنازہ نکل کر رہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادی اور انقلاب کے نام پر ریاست کی علامت پارلیمنٹ، وزیراعظم ہاؤس اور دیگر عمارتوں کا گھیراؤ کرکے اور نوجوان لڑکے لڑکیوں کو جمع کرکے ڈانس کروا کر ملک و قوم کو بری طرح بدنام کیا جا رہا ہے، انہوں نے عمران خان اور طاہرالقادری کو انتباہ کیا کہ وہ قومی رہنماؤں کے خلاف بدزبانی سے باز آ جائیں قوم ان کے پاگل پن کو سمجھ چکی ہے اور اس نے ان کو مسترد کر دیا ہے، انہوں نے عمران خان اور طاہرالقادری کو خبردار کیا کہ وہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کرنے سے باز رہیں ورنہ کارکن انہیں لگام دینا جانتے ہیں اگر قائد جمعیت نے انہیں حکم دے دیا تو پھر دونوں کو ملک کے کسی حصے میں پناہ نہیں ملے گی، انہوں نے کہا کہ پوری قوم استحکام پاکستان اور جمہوریت کے لئے متحد ہو چکی ہے انشاء اللہ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :