Live Updates

لالک جان چوک میں تحریک انصاف او ر مسلم لیگ (ن) کے کارکن آمنے سامنے آ گئے

جمعہ 22 اگست 2014 22:46

لالک جان چوک میں تحریک انصاف او ر مسلم لیگ (ن) کے کارکن آمنے سامنے آ گئے

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) لالک جان چوک میں تحریک انصاف او ر مسلم لیگ (ن) کے کارکن آمنے سامنے آ گئے ، کارکن ایک دوسرے کی قیادت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے تاہم پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی کے باعث تصادم ہونے سے بچ گیا ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے اسلام آباد میں جاری دھرنے سے اظہار یکجہتی کیلئے کارکنوں نے گزشتہ تین روز سے ڈیفنس کے لالک جان چوک میں دھرنا دے رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے بھی اپنی قیادت کے حق میں اور اسلام آباد میں دھرنا دینے والی جماعتوں کے خلاف ریلی نکالی ۔ مسلم لیگ (ن) کی ریلی ڈیفنس کے لالک جان چوک سے گزری تو اس دوران کارکنوں نے تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف اور اپنی قیادت کے حق میں نعرے بازی کی جس کے جواب میں تحریک انصاف کے کارکن بھی مقابلے میں آگئے اور انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے خلاف اور عمران خان کے حق میں نعرے شروع کر دئیے ۔ موقع پر موجود پولیس کی بھاری نفری نے دونوں جماعتوں کے کارکنوں کو تصادم سے روکنے کیلئے مضبوط حصار بنائے رکھا اور بعد ازاں مسلم لیگ (ن) کی ریلی آگے بڑھ گئی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات