Live Updates

خورشید شاہ کی پی ٹی آئی سے استعفوں کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل

جمعہ 22 اگست 2014 22:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت استعفوں کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔ تحریک انصاف کیرہنما عوامی اعتماد کو ٹھوکر نہ ماریں۔تمام ادارے اپنے آئینی حدود میں رہ کر کام کریں۔ ان خیالات کا اظہار اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرخورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے لیے پیپلزپارٹی نے قربانیاں دی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے جمہوریت کے دفاع کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت اور دھرنے دینے والے ملک کے وسیع تر مفاد میں بات چیت کریں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت استعفوں کے فیصلے پر نظرثانی کرے اورعوامی اعتماد کو ٹھوکر نہ ماریں۔ اپوزیشن لیڈر نے اسپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی کہ وہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور نہ کریں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات