اسلام آباد میں تمام نجی تعلیمی ادارے کُھلے رہیں گے،پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک

جمعہ 22 اگست 2014 22:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک اسلام آباد کی مرکزی ایگزیکٹو کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ اسلام آباد میں تمام نجی تعلیمی ادارے کُھلے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

کونسل کا اجلاس مرکزی صدر ڈاکٹر محمد افضل بابر کی صدارت میں ہوا جس میں تمام زونل صدور نے 18اگست سے کُھلنے والے تمام نجی تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کی حالت کو تسلی بخش بتاتے ہوئے طلبہ کی حاضری پر بھی اطمان کا اظہار کیا ۔

مرکزی صدر نے اجلاس کے بعد میڈیا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب دھرنے کے شرکاء پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے موجود ہیں سوائے ریڈ زون کے پورا اسلام آباد محفوظ ہے جو نام نہاد نجی تعلیمی اداروں کے ذمہ داران سکول بند رکھنے کی میڈیا کو خبریں بھیج رہیں ہیں ان کے اپنے ذاتی ادارے 4۔اگست سے ہی کُھلے ہوئے ہیں

متعلقہ عنوان :